پاکستان کے معروف کرکٹ امپائر علیم ڈار آئی سی سی کے ایلیٹ پینل سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ پر پاکستان کے احسن رضا اور جنوبی افریقہ کے ایڈریان ہولڈسٹاک کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے-
کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ (435) انٹرنیشنل میچوں کا امپائر بننے والے علیم ڈار، 2004 میں پہلے پاکستانی کے طور پر ایلیٹ پینل میں شامل ہوئے تھے اور آئی سی سی کے مطابق وہ ‘بین الاقوامی کرکٹ کے سب سے ممتاز امپائرز میں سے ایک’ ہیں۔
علیم ڈار نے استعفے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل پینل میں سے کسی اور کو 19 سال کے بعد ایلیٹ پینل کا حصہ بنانے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ جب میں نے یہ پیشہ اپنایا تو اتنی کامیابی حاصل کروں گا-